این وائی سی کالج لائن کے بارے میں

این وائی سی کالج لائن کیا ہے؟

این وائی سی کالج لائن معاونت نیو یارک شہر پر مبنی پروگرام سے اور اس کے ساتھ ساتھ ویب پر مبنی مفید وسائل کے ساتھ تعلق بنا کر نیو یارک کے مکینوں کو کالج میں داخل ہونے اور کالج سے سندیافتہ ہونے کے لیے تیار کرتا ہے۔  این وائی سی کالج لائن کو این وائی سی گریجویٹ! دی سٹی آف نیو یارک، نیو یارک شہر محکمٔہ تعلیم، اور گوڈارڈ ریورسائڈ کمیونٹی مرکز کے انتخابی مرکز کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے۔

میں این وائی سی کالج لائن میں کیا کر سکتا ہوں؟

این وائی سی کالج لائن کو اس لیے تیار کیا کہ جب آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو آپ کو درست وسائل تک فوراً رسائی فراہم کرے۔

کالج کی مشاورت یا اپنے محلے میں تیاری کے پروگرام کے لیے پروگرام ڈائریکٹری تلاش کریں۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ پروگرام کیسا ہے، تبصرات کے حصے کا جائزہ لیں۔
معلومات، تجاویز، اور آلۂ کار تک رسائی اور مستقبل کے لیے وسائل کو اپنے فولڈر میں محفوظ کریں۔
سوالات پوچھنے اور جن چیزوں کے بارے میں آپ سوچتے ہیں ان کے بارے میں گفتگو کرنے کے لیے ایک فورم کا آغاز، دورہ یا شمولیت کریں۔
ویب پر ایک وسیلہ تلاش کریں؟ کیا آپ نے ایک ورکشاپ کی میزبانی کی ہے اور یہ سوچا ہے کہ مواد دیگر افراد کے لیے مفید ہوں گے؟ اس کو سائٹ پر اپ لوڈ کریں اور اس کو این وائی سی کالج لائن برادری کے ساتھ بانٹیں۔
ہمیں پورا یقین جس چیز کی آپ کو تلاش ہے آپ اس کو پا لیں گے، اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ایک مشیر سے پوچھنے کے ذریعے مدد ہمیشہ بہت قریب ہے۔
اگر آپ ایک پیشہ ور ہیں، یا کالج کے طریقہ کار میں ایک ماہر بننے والے ہیں، تو آپ تازہ ترین تحقیق، ورکشاپ این وائی سی کالج لائن کی از خود رہنما، آن لائن تربیت کے سیشن ڈھونڈ سکتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پابندِ عہد ہیں کہ آپ کے طلبا اور اہلِ خانہ کے کی معاونت کرنے کے لیے آپ کے پاس معلومات، آلۂ کار، تربیت ہو۔

ترجمانی

آپ گوگل ٹرنسلیٹ (Google Translate) کو استعمال کر کے این وائی سی کالج لائن کی سائٹ کے کسی بھی صفحے کے متن کا ترجمہ کر سکتے ہیں جس کو ہر صفحے کے نچلے کے حصے میں پایا جا سکتا ہے ( ڈراپ ڈاؤن مینو سے صرف اپنی زبان کا انتخاب کریں)۔ ہم جانتے ہیں گوگل ٹرانسلیٹ بالکل درست نہیں ہے، اور یہ مختلف زبانوں میں مواد اکٹھا کر رہے ہیں۔ اگر آپ کے پاس آپ کی زبان میں کالج کی تیاری کے اور / یا مکمل کرنے کا کوئی بھی مواد ہے تو براہِ کرم انکو nyccollegeline@mail.cuny.edu پر ای میل کر کے ہمارے ساتھ بانٹیئے۔

اپنی زبان میں وسائل کے لیے یہاں کلک کریں۔

این وائی سی کالج لائن کیوں مختلف ہے؟

این وائی سی کالج لائن طلبا، اہلِ خانہ، اور پیشہ وروں کے لیے ایک مفت برادری ہے – جس کی توجہ کا مرکز کالج کے مکمل ہونے تک تمام مراحل کی تحقیق ہے۔ کالج کی معاونت کی روایتی ویب سائٹس سے ہٹ کر، این وائی سی کالج لائن کے مشمولات ہمیشہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ این وائی سی کالج لائن احتیاط کے ساتھ نیو یارک شہر کی مخصوص دستیاب بہترین وسائل کو اکٹھا کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تازہ ترین اور بالکل درست مواد دستیاب ہے یہ اپنے پیشہ ورانہ کے روابط کے جال کو استعمال کرتا ہے۔ ہم آپ سے اپنی توقعات کو بانٹنے پر بھی انحصار کرتے ہیں، ایسے وسائل کو اپ لوڈ کریں جن کے بغیر آپ نہیں رہ سکتے ہیں۔ کیا آپ نے ایک عمدہ وڈیو، بلاگ، یا جانچ کی فہرست دیکھی ہے؟ اس کو این وائی سی کالج لائن برادری پر اپ لوڈ کریں۔

این وائی سی کالج لائن کو استعمال کرنا

تمام مشاورتوں اور فورم کے مشولات، ان کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ کے کسی بھی بیرونی لنک، این وائی سی کالج لائن صفحات اور / یا سرچ انجن کے ذریعے نتائج خوش خلقی کے طور پر مہیا کیے گئے ہیں۔ لنک کے مواد کے مشمولات یا تبصرات کو گریجویٹ این وائی سی! کی یا ان کے کس بھی شراکت دار کی منظوری نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔

Real Time Web Analytics